ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مسلم سماج میں شادیوں کو آسان بنانے کی کوشش ، بنگلورو میں 23 نومبر سے شروع ہوگا مفت روبرو پروگرام

مسلم سماج میں شادیوں کو آسان بنانے کی کوشش ، بنگلورو میں 23 نومبر سے شروع ہوگا مفت روبرو پروگرام

Sun, 18 Nov 2018 18:07:48    S.O. News Service

بنگلورو، 18؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مسلم سماج میں شادیوں کو آسان بنانے اورمناسب جوڑوں کی تلاش میں رہنے والوں کی مدد کرنے کیلئے بنگلورو میں پانچواں روبرو پروگرام منعقد ہورہا ہے۔ اسی ماہ کی23تا25تاریخ تک بنگلورو کے قدوس صاحب عیدگاہ میں روبرو پروگرام منعقدہوگا۔ سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت ہورہا یہ پروگرام ہرسال کی طرح اس بار بھی مفت رہےگا۔

روبرو پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اب تک ہوئے روبرو پروگراموں کے ذریعہ پانچ ہزار سے زائد رشتہ طے ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ کا پروگرام کل ہند سطح پرمنعقد کیاگیاہے۔ منتظمین نے کہاکہ مسلم سماج کے سنگین مسئلہ کودورکرنا سیدہ زینب فاؤنڈیشن کی کوشش ہے۔

بڑے شہروں میں والدین اپنی بچوں کی شادیوں کو لے کر کافی پریشان رہتے ہیں۔ مناسب رشتہ کی تلاش میں کافی دشواریاں اور رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔ خاص طور پررشتہ جوڑنے کے نام پر مداوت اور چند ویب سائٹ عام لوگوں کا استحصال کررہے ہیں۔ اس مسئلہ کو دیکھتے گزشتہ چار برس سے روبرو پروگرام کا سلسلہ شروع کیاگیاہے۔ اس مرتبہ بھی ڈاکٹر،انجینئر، ٹیچر،تجارت پیشہ افراد کیلئے الگ الگ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ لڑکا اور لڑکی کے والدین آمنے سامنے بیٹھ کررشتہ کی بات چیت کرسکتے ہیں۔


Share: